سٹی42:شہر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر غریبوں کی سننے والا کوئی نہیں،یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا ،چینی ، گھی ،آئل تک دستیاب نہیں،دوسری جانب شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی کمی نہ آئی،اوپن مارکیٹ میں دوکانداروں کی جانب سے سبزی اور پھل بھی من مانی قیمتوں میں فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق شہر کا غریب اور دیہاڑی دار طبقے مہنگائی کے ہاتھوں رُل گیا۔ کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف پہنچانے کیلئے بنائے گئے یوٹیلیٹی سٹورز بنیادی اشیائے خورونوش سے خالی پڑے ہیں ۔ان میں آٹا ،چینی اور گھی ،خوردنی آئل تک دستیاب نہیں ۔۔ صارفین نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ غریب کے ووٹ سے برسر اقتدار آنیوالی حکومت نے غریب طبقے سے لاتعلقی اختیار کرلی ہے۔
پاکٹ
دوسری جانب شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی کمی نہ آئی ،، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلوگرام پر مستحکم رہی ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر تھوک 397 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہوا اور پرچون 411 روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ انڈے بھی 329 روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم ہیں
پاکٹ
اوپن مارکیٹ میں دوکانداروں کی جانب سے سبزی اور پھل بھی من مانی قیمتوں میں فروخت کا سلسلہ جاری ہے،،آلو85 کی بجائے 110روپے، پیاز 125 کی بجائے 160 روپے، لہسن 560 کی بجائے 650 روپے، ادرک 365 کی بجائے 450روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔۔پھلوں میں کیلا 130 کی بجائے 200 روپے درجن، سیب 240 کی بجائے 350روپے، امردو115 کی بجائے 200روپے، کنو 180 کی بجائے 300روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں ، شہری پریشان ہیں،، کہتے ہیں ،،حکومتی نااہلی کی وجہ سےاشیاء بھی ہماری پہنچ سے باہر ہیں