ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمندری؛ مسافر وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 7 مسافر زخمی

سمندری؛ مسافر وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 7 مسافر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص جمیل: سمندری کے علاقہ اڈہ سلونی جھال کے قریب مسافر وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثہ میں 7 مسافر زخمی ہو گئے، مسافروں کو الائیڈ ہسپتال اور سول ہسپتال سمندری منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو کے مطابق ٹرک سڑک کنارے کھڑا تھا دھند کے باعث مسافر وین ٹرک سے ٹکرا گئی، مسافر وین فیصل آباد کی طرف جا رہی تھی، حادثہ میں 7 مسافر زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 22 سالہ شرجیل،عمیر ولد عباس،عمران کو ابتدائی طبی امداد دی گئی، سلیم کاشف ریاض اور محمد عمران ولد شفیق کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو کے مطابق مسافر وین سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرائی، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ دھند اور حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔