سٹی42: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردی نوٹیفیکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جا رہا۔