شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان پر حملہ پر ردعمل

31 Dec, 2023 | 09:14 PM

راؤ دلشاد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر پاکستان دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گی۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے ساتھی حملے میں محفوظ رہے۔سابق وزیراعظم نےمولانا فضل الرحمن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی اسلحہ سے لیس پاکستان دشمن عناصر عوامی قائدین کو نشانہ بنا کر دہشت پھیلانا چاہتے ہیں۔ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر پاکستان دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گی۔قوم اپنے اتحاد کی قوت اور سکیورٹی فورسز کی طاقت سے پاکستان کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی، ان شاءاللہ ۔

شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو نشانہ بنانے کا مقصد پاکستان میں انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی سازش ہے۔دہشت گرد پاکستان اور پاکستانیوں کے دشمن ہیں، قوم کو مل کر اس دشمن کو مٹانا ہوگا۔

مزیدخبریں