سال کے آخری دن ہسپتال کی شاہکار ایمرجنسی کا تحفہ، نئے سال کا پورا ہفتہ تحفے ملیں گے

31 Dec, 2023 | 08:26 PM

Read more!

سٹی42: لاہور کے شہریوں کو سال 2023 کے آخری روز جناح اسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی کا تحفہ مل گیا۔نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے  جناح ہسپتال کی نئی جدید ترین ایمرجنسی کا افتتاح کیا۔  
محسن نقوی نے نئی ایمرجنسی کے افتتاح کے موقع پر جناح ہسپتال میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، جناح ہسپتال کے بورڈ نے سال کے آخری دن ایمرجنسی کو مکمل کیا ہے، بہت تیزی کے ساتھ انہوں نے کام کیا ۔آج ڈیرھ سو   بیڈز پر مشتمل ایمرجنسی مکمل ہو گئی ہے ۔ ہسپتال کی ایمرجنسی میں روزانہ کی بنیاد پر دوہزار سے زائد مریض  آتے ہیں۔ محسن نقوی نے بتایا کہ جناح ہسپتال کے بورڈ  کے چیئرمین گوہر اعجاز نے نئی ایمرجنسی کی تعمیر کے تمام کام کی خود نگرانی کی ۔گوہر اعجاز خود ہر ہفتے آ کر کام کو دیکھتے رہے۔میڈیکل، سرجیکل، نیورو، آڑتھوپیڈک، کاردئیک، ایمرجنسی، سب کا کمبینیشن ہے۔ جناح ہسپتال الحمد للہ پرائمری اینجئیوگریفی میں بھی سب سے آگے جا رہا ہے۔ اس ایمرجنسی میں چھ بیڈ کے دو آئی سی یو ہیں۔جو وینٹی لیٹرز کے ساتھ ہیں۔ دو سے ڈھائی ہزار پیشنٹ یہاں روزانہ آ رہے ہیں۔

جناح ہسپتال کی ری ویمپنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ گوہر اعجاز اپنی سپرویژن میں ڈیڑھ لاکھ مربع فٹ کے ایریا کی تعمیر نو دو مہینے میں انشا اللہ مکمل کروائیں گے۔گوہر اعجاز  پنجاب کا سب سے بڑا ڈائلسز سنٹر  چلا رہے ہیں۔

محسن نقوی نے اس بات کو سراہا کہ جناح ہسپتال علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے سب سے آگے ہے۔

انڈس ہاسپٹل میں کینسر ہسپتال کی تعمیر

  محسن نقوی نے کہا کہ مناواں میں انڈس ہاسپٹل میں کینسر ہسپتال انٹرنیشنل معیار کا ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ میاں احسن صاحب  یہ ہسپتال پنجاب حکومت کو ڈونیٹ کر رہے ہیں۔  اگر ہم خود وہ ہسپتال بنائین تو ساٹھ ستر ارب روے سے کم کا نہیں بنے گا۔ یہ بہت بڑا پروجیکٹ ہے۔ 

میاں احسن نے اس موقع پر بتایا کہ جب سی ایم نے کہا کہ ہم اس ہسپتال کو کینسر ہسپتال مین بدلنا چاہ رہے ہیں تو ہم نے کہا کہ ہم پوری بلڈنگ اور ہسپتال پنجاب حکومت جو اتھارٹی بنا رہی ہے ہم اس کو اس کام کے لئے دے دیں گے۔ سی ایم صاحب نے ہمیں کہا کہ آپ کا ماڈل وہی رہے گا جس کے تحت آپ ہسپتال کو 2013 سے چلا رہے ہیں۔ ہمارا پورا بورڈ اس پر تیار ہے کہ اس کو کینسر ہسپتال میں تبدیل کرنے کی ابتدا کر دی۔ہمارا بورڈ اس کے لئے تمام تر کام کرے گا ۔  محسن نقوی ہمارے بورڈ کے  پیٹرن انچیف ہیں، ہمارا چئیرمین پرائیویٹ سیکٹر سے ہے اور بورڈ کے 8 رکن پرائیویٹ سیکٹر سے ہیں۔باقی ارکان میں چیف سیکرٹری بھی ہیں۔ اس ہسپتال کو ٹرسٹ کے طرز پر لے کر چلیں گے۔سی ایم ہمیں اجازت دیں، ہم کل یکم جنوری سے ہی اس ہسپتال کو کینسر ہسپتال بنانے کا کام شروع کر دیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ انڈس ہسپتال کی انتظامیہ کا برا پن ہے کہ یہ ہسپتال کی ملکیت پنجاب حکومت کو ڈونیٹ کررہی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اس ہسپتال کا نظام ایسا بنائیں جو لانگ ٹرم چلے۔ یہ پنجاب کا پہلا کینسر ہاسپٹل ہو گا، اس پر کام کا بڑا دباؤ ہو گا۔  وہاں پر بہترین علاج ہو گا۔ کینسر  کا علاج کئی  جگہوں پر ہو رہا ہےلیکن پنجاب کی حکومت کا کوئی نہیں ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پہلے شعبہ ایمرجنسی کی تزئین وآرائش کی ہے ۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ ہم نے ہسپتال کے بورڈ  آف مینیجمنٹ نے یہ  کام کرنے کا اس لئے فیصلہ کیا تھا کہ یہ کام پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے دل کے سب سے زیادہ قریب ہے، ہم ان کو  یہ تحفہ دیں۔ ہم نے ہسپتال کی ایمرجنسی کی ری ویمپنگ کے کام کو تین مہینے میں مکمل کیا۔ اس کام میں جناح ہسپتال کی ٹیم نے اور ڈاکٹر اکرم جاوید نے مل کر  بہترین کام کیا۔مجھے معلوم ہے کہ یہ اگلی ایمرجنسی اس سے بھی بہتر بنائیں گے۔

ہم وزیر اعلیٰ کو ہیلتھ کئیر میں مکمل سپورٹ کرنا جاری رکھیں گے اور جناح ہسپتال کی نرسیں اور ڈاکٹر انشا اللہ ایسا مائل سٹون تخلیق کریں گے جس پر محسن نقوی کو بھی فخر ہو گا اور ہم بھی فخر کریں گے۔

ایک ہفتے میں پانچ ہسپتالوں میں مکمل شدہ کاموں کی اوپننگ

محسن نقوی نے کہا کہ آئندہ چار پانچ روز میں ہم آپ کو چار پانچ ہسپتالوں میں بڑی اوپننگ کر کے دیں گے۔ چلڈرن ہسپتال ملتان مکمل ہو گیا ہے اس کا کسی بھی روز جا کر افتتاح کر لیں گے، نشتر ہسپتال نمبر 2 ملتان کا کام مکمل ہو گیا ہے، تزئین وآرائش مکمل ہو گئی ہے ۔ پی آئی سی لاہور کی ایمرجنسی تقریباً ریڈی ہو گئی ہے۔  میو ہسپتال کی پاکستان کی سب سے بڑی سب سے بڑی ایمرجنسی تیار ہو گئی ہے۔

آئندہ چند روز تک ڈی خان کارڈیالوجی ہاسپٹل پرانا پروجیکٹ تھا، بڑی جان مار کر ہم نے اس پروجیکٹ کو مکمل کر لیا ہے۔ ان تمام پروجیکٹس کے ایک ہفتے میں افتتاح ہو جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے پی آئی سی کی ایمرجنسی کو ری ویمپ کر دیا ہے۔ ایک اور ایمرجنسی  ہے جو فرینڈز آف پی آئی سی نے بنوائی ہوئی ہے، میری درخواست ہے کہ اس ایمرجنسی کو بھی ری ویمپ کروا دیں۔ یہ مہینہ پندرہ دن کا کام ہے۔ گوہر اعجاز نے فرینڈز آف پی آئی سی کی طرف سے اعلان کیا کہ یہ کام تیس دن میں مکمل ہو جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم تمام بڑے ہسپتالوں کے ری ویمپ کر کے جا رہے ہیں ۔ اگر ادویات کی  پیچھے شارٹج ہو گی تو اس پر کچھ کہہ نہیں  سکتا۔ ہم ایمرجنسی میں کوشش کر رہے کوئی ادویات شارٹ نہ ہو ں۔

ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ اللہ اس ملک پر رحم کریں، ہسپتالوں کے سامنے میڈیکل اسٹورز والا پیچیدہ مسئلہ ہے ۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز جناح ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں