(وقاص احمد)نیوائیرنائٹ پر ون ویلرز،ہلڑبازوں اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکلسٹ کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم ،سی ٹی او لاہور کے مطابق شہر کے 90 مقامات پر ناکہ بندی کی جائے گئی اور ون ویلرز اور ان کے سہولت کاروں کےخلاف مقدمات درج ہونگے۔
نیوائیرنائٹ پر ون ویلرز،ہلڑبازوں اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکلسٹ کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم ،ون ویلرز اور ان کے سہولت کاروں کےخلاف مقدمات درج کروانے کا حکم کا حکم دیدیا گیا۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق فیملیز سے چھیڑچھاڑ کرنے والوں سیدھا حوالات جائیں گے، سی ٹی او کے مطابق لیڈی ٹریفک وارڈنز کا خصوصی دستہ بھی تیار کیا گیا ہے،مال روڈ،جیل روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ تعینات ہونگے۔
نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہلڑبازی روکنے کیلئے 90 مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے، عمارہ اطہر کا کہنا ہے کم عمر ڈرائیورز کو بھی موٹرسائیکل، گاڑی سمیت تھانے بند کیا جائے گا،ایس پی سہیل فاضل، ایس پی شہزاد خان، ایس اکرام اللہ مکمل سپرویژن کریں گے۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات ہونگے، مین بلیوارڈ گلبرگ اور علامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ ڈیگنس پر بھی اضافی نفری تعینات ہوگی اور بغیر سائیلنسر موٹرسائیکلوں، رکشوں پر مقدمات درج ہونگے۔