برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ،انڈے بھی مہنگے

31 Dec, 2023 | 11:35 AM

Imran Fayyaz

(سعید احمد)سردی کی شدت میں اضافہ، فارمی انڈوں کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی۔

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 2روپے کا مزید اضافہ، انڈے فی درجن 372 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

مارکیٹ میں انڈے 420روپے فی درجن سے زائد قیمت میں فروخت  جبکہ انڈوں کی پیٹی 11040 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ، برائلر کی قیمت میں 10 روپے فی اضافہ ہو گیا۔مارکیٹ کمیٹی کیجانب سے گوشت کی سرکاری قیمت 509 روپے فی کلو جاری کی گئی۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 338 روپے جبکہ پرچون ریٹ 351روپے فی کلو جاری کیا گیا۔
 
 
 
 

مزیدخبریں