نیو ائیر نائٹ :ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، ون ویلرز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہو گی، سکیورٹی پلان تشکیل

31 Dec, 2023 | 11:04 AM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری،فاران یامین)لاہور پولیس کی جانب سے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ ے مطابق نیو ائیر نائٹ کی سکیورٹی پر6ایس پیز، 22ڈی ایس پیز 84ایس ایچ اوز اور 199لیڈیز اہلکاروں سمیت7ہزارسے زائد افسران و اہلکارڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، ریسنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ و ن ویلنگ،ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی روکنے کیلئے مناسب جگہوں پر ناکے لگائے جائیں گے۔

 سی سی پی او لاہور نے ون ویلنگ کیلئے موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینیکس کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا، نیوائیر نائٹ پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پولیس ٹیموں کے خصوصی سکواڈز تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔  ڈولفن اسکواڈ، پی آر یواور ایلیٹ فورس کی خصوصی ٹیمیں شہر بھر میں پٹرولنگ کریں گی۔

 سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ  نے لاہور پولیس کو منشیات وہ شراب کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ بلال صدیق کمیانہ کی سی ٹی او لاہور کو ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کی ہدایت، عوام قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں، کسی بھی غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمی سے گریز کریں۔

 سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ شرانگیزی سے اجتناب کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔قانون سے منافی حرکات میں ملوث شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ون ویلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی اطلاع 15 پر دی جائے۔ 

 دوسری جانب نیو ایئر نائٹ پر نقص امن سے نمٹنے کے لئے ڈولفن سکواڈ کی ڈیوٹی کے لحاظ سے 3 مختلف درجہ بندیاں کی گئیں ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پرڈولفن و پی آر یو کی سپیشل پٹرولنگ ٹیمیں تشکیل،ایس پی ڈٖولفن کی سپیشل سکواڈ کو خصوصی بریفنگ،اہم ذمہ داریاں تفویض کر دی  گئیں۔

 ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کے مطابق سپیشل سکواڈ 220 سے زائد ٹیموں پر تشکیل دیا گیا ہے۔ڈولفن کی سپیشل ٹیمیں ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ون ویلنگ و دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کریں گے،ڈولفن،پی آر یو کی سیکنڈ،تھرڈ شفٹ کی مشترکہ ٹیمیں شام 7 بجے آؤٹ ہونگی۔

 ترجمان ڈولفن کے مطابق ون ویلنگ،ہلڑ بازی کی روک تھام کیلئے 256 جوانوں پر مشتمل سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے،اہم شاہراہوں پر مقامی پولیس کیساتھ ناکہ بندیاں کیجائیں گی۔ویلنگ سپاٹس میں والٹن، ڈیفنس، جیل روڈ، مال روڈ، چونگی امر سدھو، کریم بلاک، ٹھوکر،شوکت خانم،قرطبہ چوک، مغلپورہ، شاہدرہ چوک،آزادی چوک، گلبرگ و لبرٹی گول چکر وغیرہ شامل ہیں۔ریسنگ،ون ویلنگ کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔جہاں بھی قانون شکنی ہوگی پورے عزم کے ساتھ ایسے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ہوائی فائرنگ،آتش بازی کی روک تھام کیلئےایسے ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کر لی گئی،70 اہلکاروں کا سپیشل دستہ لاہور کی اہم ترین بلندعمارتوں پر تعینات کیا جائے گا،ڈولفن کا خصوصی دستہ ازادی فلائی اوور، شاہرہ قائد اعظم مال روڈ برج، فیصل چوک، کلب چوک،مون مارکیٹ، ولنگٹن ہسپتال برج کے اوپر تعینات ہوگا۔

 ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کے مطابق  سپروائزری آفیسرز سمیت سیکٹر انچارجز تمام پٹرولنگ کی سپر ویژن کریں گے۔نقص امن کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔شہر بھر کی بذریعہ سیف سٹی اتھارٹی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
 
 
 
 


 
 
 

مزیدخبریں