غزہ  پر اسرائیلی مظالم جاری، مزید 165 فلسطینی شہید،  شہدا کی  مجموعی تعداد 21 ہزار 600 ہو گئی

31 Dec, 2023 | 10:58 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، غزہ کے رہائشی علاقوں میں مزید 165 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق  اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے حماس کی تحویل میں موجود ایک اور یرغمالی اسرائیلی فوجی مارا گیا، غزہ میں اسرائیل کی بمباری میں اب تک 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد املاک تباہ ہوچکی ہیں۔

 امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز اب تک غزہ کے رہائشی علاقوں پر 29 ہزار بم گرا چکیں، جس سے غزہ میں ہونے والی تباہی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پر پھر انسانی بنیادوں پر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

مزیدخبریں