زلزلے کے شدید جھٹکے 

31 Dec, 2023 | 10:34 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں 6.5 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر ہر طرف لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ 

 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی، اس حوالے سے کوئی خطرہ نہیں۔

 یاد رہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چند گھنٹے قبل انڈونیشیا کے دوسرے صوبے آچے میں بھی 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کے بعد سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔

 رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت جکارتہ سے 372 کلو میٹر دور جنوب مغربی شہر کالانگ اور اس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔

 واضح رہے کہ 21 نومبر کو بھی انڈونیشیا کے صوبے جاوار کے شہر سیانجور میں زلزلے سے 331 افراد جاں بحق اور 600 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق 2018ء کے بعد سے انڈونیشیا میں آنے والے زلزلوں کے باعث 4340 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں