سٹی42: منچن آباد میں این اے 160 میں 13 امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
پی پی 237 میں 9 امیدواران کے کاغذات منظور کیے گئے۔ پی پی 238 میں 20 امیدواران کے کاغذات منظور ہوئے۔
منچن آباد سے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں کسی امیدوار کے کاغذات مسترد نہیں ہوئے۔
این اے 160 میں میاں محمد عبدالغفار وٹو، مولانا سعد رضوی، سید محمد اصغر شاہ ڈاکٹر نور محمد غفاری کے کاغذات منظور ہو گئے۔ حلقہ این اے 160 میں میاں انعام باری لالیکا سید ندیم زمان شاہ ، صفورا منظورکے بھی کاغذات بھی منظور ہو گئے۔
پی پی 237 میں میاں فدا حسین وٹو، میاں آدم ریاض وٹو ،میاں راشد ملکوکا ک، سید عبدالرازق شاہ، میاں آفتاب پراچہ اور فخر الدین سکھیرا ، سید آصف اقبال بخاری ، میڈم خدیجہ اقبال ، منظور احمد کے کاغذات بھی منظور ہو گئے۔ پی پی 238 میں سید نذر محمود شاہ ، میاں انعام باری لالیکا، میاں اختر وٹو سمیت دیگر کے کاغذات منظور کر لئے گئے۔