سٹی42: ہفتہ کا روز پاکستان میں بہت سے سیاستدانوں اور الیکشن مین حصہ لینے کے شوقین شوقیہ سیاستدانوں کے لئے صدمات کا دن تھا تاہم کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے سب سے زیادہ صدمات کا سامنا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 234 میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں کو کرنا پڑا۔ سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی اس حلقہ میں مسترد ہوئے۔
کورنگی کراچی کے علاقہ پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 234 میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے 33 افراد مین سے میں سے 27 کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہوئے اور 6 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی تمام ریکوائرمنٹس پوری ہونے کے سبب منظور کیے گئے۔این اے 234 سے جن مشہور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ان میں ایم کیو ایم کے صادق افتخار، پیپلز پارٹی کے محمد علی راشد اور پی ٹی آئی کے فہیم خان بھی شامل ہیں۔این اے 234 سے ن لیگ کے سلیم ضیا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے۔تحریک لبیک کے امیدوار عبدالستار،بہری کمال،دلاور گلزار،فراز الرحمان،محمد شاہد کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے ہیں۔
سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی کس حلقہ میں مسترد ہوئے؟ کس خوش قسمت کو میدان خالی مل گیا؟
31 Dec, 2023 | 06:32 AM