مریم نواز کے پی پی 80 شاہ پور سے کاغذات نامزدگی منظور ، نعیم پنجوتھہ کے کاغذ مسترد ہو گئے

31 Dec, 2023 | 05:20 AM

سٹی42: شاہ پور، سرگودھا میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 80 میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کے کاغذات مستردکر دیئے گئے۔ اس حلقہ میں مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر اور سینئیر نائب صدر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔
نعیم حیدر پنجوتھہ کے کاغذات مسترد ہونے کی وجہ ان کا اپنی ملکیتی گاڑیوں کو چھپانا ہے۔ ان کی جانب سے ایک گاڑی ظاہر کی تھی جبکہ ایکسائز  ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق نعئم پنجوتھہ کے نام ایک سے زائد گاڑیاں ہیں۔  سرگودھا سے پی ٹی آئی کے رہنما ممتاز کاہلوں اور شفقت عباس اعوان کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے،شفقت عباس اعوان نے این اے 84 اور ممتاز اختر کاہلوں نے بھی این اے 84 سے کاغذات جمع کروائے تھے جو مسترد ہو گئے ، پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے افتخار حسین گوندل کے بھی پی پی 80 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔ افتخار گوندل نے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا تاہم ان کی جانب سے اس اعلان سے پہلے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی واپس نہین لئے گئے تھے۔

مزیدخبریں