ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثنا اللہ کے حریف نثار جٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد، بیگم نثار جٹ الیکشن لڑیں گی

Rana Sana Ullah, Nisar Jutt, NA 100, Faisalabad, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  این اے 100 سے رانا ثنااللہ خان کے مخالف امیدوارپی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار احمد جٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے جبکہ نثار احمد جٹ کی بیگم سمیرا الیاس جٹ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔

نثار احمد جٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل کریں گے اور اپیل منظور نہ ہونے کی صورت میں ان کی بیوی رانا ثنا اللہ کےمدمقابل الیکشن لڑیں گی ۔
 اس حلقہ سے سابق وزیر داخلہ   رانا ثنا اللہ خان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں اور 2018 کے انتخابات میں نثار احمد جٹ اور رانا ثنا اللہ کے درمیان ون آن ون مقابلہ ہوا تھا جس میں رانا ثنا اللہ جیت گئے تھے۔