سٹی42:چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے قومی اسمبلی ک اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے لئے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے۔
چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260 سے کاغذات نامزدگی داخل کروائے تھے جو ہفتہ کے روز منظور ہو گئے۔ صادق سنجرانی کے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 32 چاغی میں داخل کروائے گئےکاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے۔
صادق سنجرانی بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔