ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاغذات مسترد کئے جانے پر سپریم کورٹ تک جاؤں گا، شیخ رشید کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیر داخلہ و اطلاعات شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ تک جاؤں گا، این اے 57 میں قلم دوات ہی جیتے گی۔

شیخ رشید نے این اے 57 سے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کبھی مری کے ریسٹ ہاؤس میں قیام نہیں کیا وہ کسی ریسٹ ہاؤس کے نادہندہ نہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی جائیداد چھپائی ہے۔ اپنے ویڈیو  بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھ آدھے گھنٹے کے نوٹس پر آج آر او آفس میں طلب کیا گیا۔ میری سکروٹنی میں الزام لگایا کہ میں مری گیسٹ ہاوس ٹھہرا اور ادائیگی نہیں کی۔میں کبھی مری کے کسی گیسٹ ہاوس میں نہیں ٹھہرا۔دوسرا الزام زمین کی ملکیت ڈکلئیر نہ کرنے کا تھا جو سراسر غلط ہے۔میں نے زندگی میں کاغذات میں کچھ نہیں چھپایا۔ سپریم کورٹ کا میرے حق میں فیصلہ موجود ہے۔ تیسرا الزام ٹیکس کے متعلق معلومات چھپانے کا تھا۔ میں نے کوئی معلومات نہیں چھپائیں۔ میں سی بی آر  (ایف بی آر) سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے زندگی میں کوئی ٹیکس نہیں چھپایا، س کے باوجود مجھے نا اہل کیا گیا ہے، مجھے یہ نا اہلی قبول ہے، میرے لئے یہ اعزاز ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وہ آر او کے سامنے بھی اپیل کریں گے، ہائی کورٹ بھی جائیں گے اور اس کے بعد سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا میں سپریم کورٹ تک جاوں گا۔