سٹی42: رالپنڈی میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔
شیخ رشید احمد اور راشد شفیق نے راولپنڈی مین قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ،دونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے جبکہ چودھری عدنان کے این اے 57 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ،چودھری عدنان نے آزاد حیثیت سے این اے 57 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔شیخ رشید احمد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے این اے 57 کے آر او آفس گئے تو ان کی جماعت عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں نے شیخ رشید کے حق میں نعرے لگائے اور شیخ رشید پر گل پاشی کی۔ شیخ رشید ریٹرننگ افسر احمد حسن رانجھا کے سامنے پیش ہوئے۔ ان کی موجودگی مین ریٹرننگ آٖیسر نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پرتال کی اور انہیں مسترد کر دیا۔