سٹی42: بٹگرام میں کوہانی کے مقام پر جیپ کھائی میں گر گئی، حادثہ میں جیپ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا جبکہ جیپ میں سوار 20 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں 11 خواتین بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریساکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثہ میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ زخمیوں میں 12 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
جیپ کھائی میں گر گئی، ڈرائیور ہلاک، 20 مسافر زخمی
31 Dec, 2023 | 01:14 AM