پرویز الٰہی کے منڈی بہاؤالدین میں بھی کاغذات نامزدگی مسترد

31 Dec, 2023 | 12:53 AM

سٹی42: این اے 59 کے بعد پرویز الہی ، مونس الہی اور قیصرہ الہی  کے این اے 69 سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد  کر دیئے گئے۔

منڈی بہاؤالدین میں عام انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 سے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔ این اے 69 سے  پرویز الٰہی کے بیرون ملک موجود بیٹےمونس الٰہی اور پرویز الٰہی کی بیوی قیصرہ الٰہی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد  کر دیئے گئے۔

منڈی بہاؤالدین  مین قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 68 سے 23  امیدواروں اور  این اے 69 سے 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 40 سے 25  امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منبور ہوئے جبکہ  پی پی 41 سے 26 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے۔

منڈی بہاؤالدین میں صوبائی حلقہ پی پی 42 سے 25 امیدواروں اور  پی پی 43 سے 42 امیدواروں کے کاغذات منظور کئے گئے۔

مزیدخبریں