ویب ڈیسک: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نیوایئر انسٹا پوسٹ نے طلاق کی افواہوں کو مزید گرم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 2022 میں مشہور و معروف جوڑے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن دونوں کی طرف سے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، اس حوالے سے ایک ویب چینل کیلئے ثانیہ اور شعیب کے مشترکہ شو ’دی مرزا ملک شو‘ کے آغاز سے اس بات کو تقویت ملی کہ طلاق کی افواہیں غلط ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اپنی سیلفیاں شیئر کی ہیں جن میں ان کے ساتھ شعیب ملک موجود نہیں ہیں۔
اپنی پوسٹ پر ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’نئے سال کی مبارکباد دینے کیلئے میرے پاس کوئی تفصیلی اور بھرپور پوسٹ نہیں ہے لیکن کچھ اچھی سی سیلفیاں ضرور ہیں۔انہوں نے کیپشن میں ایک ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ سچ کو برداشت کرسکتی ہیں۔