ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے کچھ زیادہ ہی اسپیڈ پکڑلی، مخالفین کی وکٹیں گراتے گراتے اپنے ہی کھلاڑیوں کو بولڈ کرنا شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے بتایا کہ عمران خان نےرحیم یارخان سےایم پی اے خواجہ مسعود کو نااہل ڈکلیئر کردیا ہے کیونکہ انہوں نے پرویزالٰہی کو ووٹ نہیں دیا تھا.
فواد چودھری نے کہا کہ اس حوالے سے کارروائی مکمل کرلی گئی ہے، اسپیکر کو کہہ دیا ہے کہ خواجہ مسعود کو نااہل قراردینے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں الیکشن نہ کرانے کے معاملے پر عدالت سے درخواست ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو کام سے روکا جائے،عدالت اس معاملے پر جائزہ لینے کے بعد اپنا فیصلہ لے۔
پی ٹی آئی نے اپنی ہی بڑی وکٹیں گرانے کا فیصلہ کر لیا
31 Dec, 2022 | 09:42 PM