یکم جنوری سے موسم سرما کی تعطیلات ختم

31 Dec, 2022 | 09:25 PM

ویب ڈیسک : احتساب عدالت ,اینٹی کرپشن کورٹ ,انسداد دہشت گردی کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے آخری دن صرف ارجنٹ نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوئی ۔

یکم جنوری سے موسم سرما کی تعطیلات ختم ہو رہی ہیں ۔تعطیلات کے دوران ججز روسٹر کے مطابق ڈیوٹی ججز نے ارجنٹ نوعیت کے کیسز کی سماعت کی۔سائلین اور وکلاء جسمانی ریمانڈ اور دیگر کیسز میں پیش ہوئے ۔انسداد دہشت گردی عدالت میں تعطیلات کے دوران کوئی ڈیوٹی جج نہیں تھا ۔

ایڈیشنل سیشن ججز بطور ڈیوٹی ججز نے انسداد گردی عدالت اور اینٹی کرپشن کورٹس کے ارجنٹ نوعیت کے کیسز کی سماعت کی ۔ احتساب عدالت میں ایک جج ڈیوٹی پر رہے ۔ماڈل ٹاؤن کچہری اور کینٹ کچہری میں دو دو جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیوٹی پر تھے جبکہ سائلین اور وکلاء کی عدالتوں میں تعداد بھی نہ ہونے کے برابر رہی۔

مزیدخبریں