2022 کا اختتام، گوگل نے بھی ڈوڈل بدل دیا

31 Dec, 2022 | 06:29 PM

2022 کے اختتام پر انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل نے بھی ڈوڈل بدل دیا۔

گوگل دنیا کا سب سے بڑا انٹر نیٹ سرچ انجن ہے، جو کہ موقع اور مناسبت سے ڈودول تبدیل کرتا رہتا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت تاکرا ہو، بنگلا دیش سے اہم میچ ہو، خواتین کا عالمی دن یا معاملہ گاما پہلوان کا خراج عقیدت پیش کرنا ہو، گوگل کوئی موقع نہیں چھوڑتا۔

  2022 کا آج آخری دن ہے تو اسی مناسبت سے گوگل نے اپنا ڈوڈل بدل دیا ہے۔اپنے ڈوڈل میں گوگل نے پرانے سال کو الوادع کہنے اور نئے سال کے استقبال کے حوالے سے روشنیوں پھل جھڑیوں اور پٹاخے دکھائے ہیں۔

ڈوڈل کے حوالے سے گوگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج کا ڈوڈل نئے سال کی شام کا جشن منا رہا ہے، یہ 2022 کی یاد تازہ کرنے اور 2023 میں ایک نئی شروعات کا انتظار کرنے کا وقت ہے۔ چاہے آپ آتش بازی کر رہے ہوں یا اگلے سال کے لیے اہداف طے کر رہے ہوں

مزیدخبریں