ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا واحد منصوبہ جو پی ڈی ایم کی حکومت میں بھی کامیاب رہا

پی ٹی آئی کا واحد منصوبہ جو پی ڈی ایم کی حکومت میں بھی کامیاب رہا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: صحت سہولت پروگرام کے تحت اس سال پنجاب میں 24 لاکھ افراد مستفید ہوئے۔صحت کارڈ پر صرف پرائیویٹ ہپستالوں نے 2022 میں 75 فیصد لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرکے 41 ارب 40کروڑ روپے کے بل کلیم کیے۔
صحت کارڈ پی ٹی آئی کا واحد منصوبہ جو پی ڈی ایم کی حکومت میں بھی کامیاب رہا ۔سٹی 42کے پاس موجود سرکاری رپورٹ کے مطابق صحت سہولت پروگرام کے تحت پنجاب میں 24 لاکھ افراد اس پروگرام سے مستفید ہوئے۔لیکن صحت کارڈ پر صرف پرائیوٹ ہپستالوں نے 2022 میں 75 فیصد لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم کیں ۔

رواں سال 2022 میں 18 لاکھ افراد نے پرائیوٹ ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج کی سہولیات حاصل کیں۔ جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر صرف چھ لاکھ 22 ہزار افراد نے علاج کرایا ۔پرائیوٹ ہپستالوں نے صحت کارڈ پر 2022 میں علاج کی سہولیات فراہم کرکے 41 ارب 40 کروڑ روپے کے بل کلیم کیے ۔جبکہ سرکاری ہسپتالوں نے صحت کارڈ پر اس سال 11 ارب 78 کروڑ روپے کا بل کلیم کیا۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق صحت سہولت پروگرام پر مجموعی طور 53 ارب شہریوں کے علاج معالجے پر خرچ کیے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں نے سب سے زیادہ علاج معالجے کی سہولیات اکتوبر کے مہینے میں حاصل کیں اور اکتوبر کے مہینے میں پرائیوٹ ہسپتالوں میں دو لاکھ چودہ ہزار مریض آے ۔صحت سہولت پروگرام میں سب سے زیادہ 6 لاکھ 73 ہزار مریضوں نے ڈائلسز کی سہولیات لیں۔جبکہ دوسرے نمبر پر 2 لاکھ 99 ہزار سزیرن ڈیلوری کے کیسز میں مریضاوں کو علاج فراہم کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق پرائیوٹ ہپستالوں میں سی سیکشن کے 2 لاکھ 69 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔جبکہ سرکاری ہپستالوں میں سی سیکشن کے صرف 29 ہزار مریضاوں کو علاج کی سہولیات دیں گئیں ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر