معروف نیوز کاسٹر انتقال کر گئیں

31 Dec, 2022 | 12:55 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: امریکا کی پہلی خاتون نیوز کاسٹر بابرا والٹرز 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بابرا والٹرز نے اپنے کیریئر میں رچرڈ نکسن سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ تک ہر امریکی صدر اور کیوبا کے فیڈل کاسترو سے لے کر روس کے صدر ولادیمیر پوٹن تک سب کا انٹرویو کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 12ایمی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی بابرا والٹرز 1976ء میں امریکی ٹی وی پر نیوز کاسٹر بنیں۔رپورٹس کے مطابق بابرا والٹرز کو 2000ء میں نیشنل اکیڈمی آف ٹیلی ویژن آرٹس اینڈ سائنسز نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا۔

خبرایجنسی کے مطابق بابرا والٹرز کی موت گھر پر ہوئی تاہم اس کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔

مزیدخبریں