پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

31 Dec, 2022 | 11:56 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت پر کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم نہ ماننے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ کہنے کا جواز کیسے بنتا ہے کہ وہ تیار نہیں تھے۔ اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں آپ کی تیاری کیوں نہیں تھی، عدالت کو الیکشن کمیشن کو فارغ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہو رہا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے واضح حکم دیا کہ 31 دسمبر کو الیکشن کرانا ہے۔

مزیدخبریں