ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے سے بس حادثہ ، 9 افراد ہلاک

31 Dec, 2022 | 11:27 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : بھارت میں بس ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑا جس کے باعث بس گاڑی میں جا گھسی اور حادثے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے ضلع نوساری میں پیش آیا جہاں بس ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں سے بھری بس مذہبی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو واپس ان کی منزل کی جانب لے جا رہی تھی کہ اسی دوران بس ڈرائیور کو  نوساری ہائی وے پر دل کا دورہ پڑا جس کے باعث بس بے قابو  ہو کر گاڑی سے ٹکرا گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 28 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ دل کا دورہ پڑنے سے بس کا ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا۔

مزیدخبریں