ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اروشی روٹیلا کی نئی پوسٹ نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا

اروشی روٹیلا کی نئی پوسٹ نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مشہور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اپنی نئی پوسٹ میں سفید لباس میں نظر آئیں تو سوشل میڈیا صارفین الجھن کا شکار ہوگئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گزشتہ روز اروشی روٹیلا نے ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا، ہلکے میک اپ ، زیور اور سر کے تاج میں وہ جاذب نظر آرہی ہیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’دعا کر رہی ہوں‘ اس کے ساتھ سفید رنگ کا دل اور فاختہ والے ایموجی بنائے۔

اب سوشل میڈیا صارفین اروشی روٹیلا کی تصویر اور اس کے کیپشن کے باعث الجھن کا شکار ہو گئے ہیں کہ وہ کس کے لیے دعا کر رہی ہیں یا دعا کا کہہ رہی ہیں۔ یاد رہے کہ ہندو مذہب و ثقافت میں سفید رنگ غم کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے بعض صارفین کے مطابق یہ شاید بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے لیے ہے، جبکہ بعض کے مطابق اگر یہ رشبھ کے لئے ہے تو پھر سفید رنگ کا لباس کیوں منتخب کیا گیا؟ دوسری جانب بعض صارفین بھارتی کرکٹر کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کرکیٹر رشبھ پنت دہلی سے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer