الیکشن کمیشن کا بڑا چیلنج

31 Dec, 2022 | 10:10 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا گزشتہ روز کا عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن آج ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بلدیاتی الیکشن کیس کا 11 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا تھا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں