ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ کا دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن آج ہی کرانے کا حکم، الیکشن کمیشن نے ہاتھ کھڑے کردیے۔
کمیشن ذرائع نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہی نہیں، حکومت نے سیکیورٹی کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسروں اور پولنگ عملے کا بندوبست بھی نہیں ہوسکا ہے۔
کمیشن نے بتایا کہ پولنگ مواد کی ترسیل، ٹرانسپورٹ کا انتظام اور دیگر انتظامات بھی اتنے کم وقت میں کرنا ممکن نہِیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد بازی میں الیکشن کے انعقاد سے اس کی شفافیت پر سوالات اٹھ جائیں گے ۔