ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رانا ثنا صاف صاف کہہ دیں کہ ن لیگ کو الیکشن میں شکست ہوگی، اس لیے الیکشن نہیں کرائے جاسکتے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بلدیاتی الیکشن بھی نہیں کرا سکتے تو پھر انہیں مستعفی ہوجانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ آج الیکشن نہیں ہوئے تو پی ٹی آئی توہین عدالت کی کارروائی کی طرف جائے گی۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ کل تو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ہو ہی نہیں سکتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ سکیورٹی تھریٹ بھی ہے، انتظامات بھی کرنے ہیں، بلدیاتی الیکشن میں چار سے پانچ ماہ لگیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ادارے ڈھائی سال پہلے ختم ہوئے تھے، اتنا انتظار کیا تو دو ماہ میں کیا قیامت آجائے گی؟