ویب ڈیسک:2013 کے بعد بھارتی روپے کی قدر میں سب سے زیادہ سالانہ کمی دیکھی گئی، 2022 کے اختتام تک بھارتی روپے کی قدر میں 10.14 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
2021 کے آغاز میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر 82.72 روپے سے گر کر سال کے اختتام تک 74.33 تک پہنچی تھی جسے 2015 کے بعد ڈالر کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ تصور کیا جا رہا تھا۔
قدر میں اس قدر کمی کے بعد ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیا ایشیائی کرنسیوں میں سب زیادہ کمی کا شکار بننے والی کرنسی بن گیا ہے جبکہ بھارتی روپے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں ایشیا میں جاپانی ین کی قدر میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق بھارتی روپے کی قدر میں کمی کا ایک سبب روس اور یوکرین جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے جس سے بھارتی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ستمبر کے کوارٹر تک ریکارڈ اونچائی پر پہنچ گیا تھا۔