ویب ڈیسک: پنجاب کے متعدد علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث متعدد موٹرویز کو بند کردیا گیا ہے۔
لاہور ملتان روڈ فیض پور سے ننکانہ تک جبکہ موٹروے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار شیخوپورہ تک بند ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون بھی دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔