حکومت کا عوام کو نئے سال کی آمد پر پہلا دھچکا؛ پیڑول مہنگا

31 Dec, 2021 | 11:07 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے ۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل چار روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ۔ لائٹ ڈیزل چار روپے پندرہ پیسے اور مٹی کا تیل تین روپے پچانوے پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے ۔

 حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 144 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل چار روپے اضافے کے ساتھ ایک سو اکتالیس روپے باسٹھ پیسے ۔ لائٹ ڈیزل آئل چار روپے پندرہ پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو گیارہ روپے چھ پیسے اور مٹی کا تیل تین روپے پچانوے پیسے اضافے کے ساتھ ایک سو تیرہ روپے ترپن پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو گا ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔

مزیدخبریں