بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ؛ عینی شاہد کا چونکا دینے والا بیان

31 Dec, 2021 | 11:06 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ،بلال یاسین کو زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعہ پر موجود عینی شاہد  سنسنی خیز بیان بھی سامنے آیا۔

ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، موہنی روڈ پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، بلال یاسین کو دو گولیاں پیٹ اور ایک ٹانگ پر لگی، انہیں میو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں حالت خطرے سے باہر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

واقعے کے ایک عینی شاہد کا بیان بھی سامنے آیا جس نے بتایا کہ بلال یاسین گھر کی یونین کونسل میں معمول کے مطابق نکلے تھے اور گھر سے تھوڑے فاصلے پر موہنی روڈ پر دو لڑکے سے پیچھے آئے۔موٹر سائیکل پر سوار  لڑکے آئے اور  ایک پستول نکالی فائرنگ کی تو فائر مس ہو گیا، انہوں نے دوسری پستول نکال کر فائرنگ کی جو کہ بلال یاسین کے پیٹ کو چھو کر نکلی اور دوسری گولی ٹانگ پر لگی۔

عینی شاہدین کے مطابق وہ گلی میں میاں اکرام اور عمران بٹ کے ساتھ کھڑے تھے۔ اس دوران دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ بلال یاسین کو فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر محمد عابد خان میو ہسپتال پہنچے اور کہا کہ سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بلال یاسین پر فائرنگ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے فون پر بلال یاسین سے بات کی اور جان بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ ن لیگ لاہور کے سیکرٹری جنرل خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بدتر ہے۔ عوامی نمائندوں کا یہ حال ہے تو عوام کی کیا حالت ہو گی۔

مزیدخبریں