پنجاب یونیورسٹی؛ پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

31 Dec, 2021 | 09:43 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔
پنجاب یونیورسٹی نے تحسین سرور دختر غلام سرور کوایجوکیشن کے مضمون میں ’ابلاغی طریقہ تدریس کا جماعت ہفتم کے طلباء کی انگریزی تخلیقی تحریری مہارتوں پراثر‘ کے موضوع پر،سفیر عباس ولدمحمد سبطین کوزوالوجی کے مضمون میں ’برائلر چوزوں کی نمواور مزاحتمی نظام پر تجارتی اور مقامی مختلف الماخذ صحت افزابیکٹیریا کے اثرات کا تقابل‘ کے موضوع پرپی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کی۔

بینش طاہر دختر محمد سلیم خان کوآرٹ اینڈ ڈیزائن کے مضمون میں ’لاہور عجائب گھر میں کپڑے کی نمائش کا ہنر اور جمالیات کا دورِ جدید سے تقابل‘ کے موضوع پر،عامرہ ملک دختر ملک محمد بشیر کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں ’چین کے بھارت اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کی فریمنگ: چینی، بھارتی اور پاکستانی اخبارات کا تقابلی مطالعہ (2001-2012)‘ کے موضوع پرڈگری جاری کی گئی۔

علاوہ ازیں افتخار احمد ولد بشیر احمد کوزوالوجی کے مضمون میں ’برائلر مرغیوں پر ویلائن، لیوسائن اور کائی ٹو سان حفیفی شکریات کے اثرات‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

مزیدخبریں