(ویب ڈیسک)شہباز شریف کا قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے لیگی ایم پی اے بلال یاسین کو فون ،خیریت دریافت کی۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے ٹیلی فون پر بلال یاسین سے ان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر شہبازشریف کا بلال یاسین سے کہنا تھاکہ اللہ کا شکر اداکرتے ہیں کہ آپ کی زندگی محفوظ رہی۔اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ بلال یاسین پر فائرنگ دہشت گردی ہے، مجرموں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
انہوں نے پارٹی کارکنان اور قوم سے اپیل کی کہ بلال یاسین کی زندگی اور صحت کیلئے دعا کریں۔