لیگی ایم پی اے بلال یاسین قاتلانہ حملے میں زخمی

31 Dec, 2021 | 08:29 PM

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ،گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔حملے کے بعد انہیں فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلال یاسین کو دو گولیاں لگی ہیں۔

بلال یاسین مسلم لیگ کے رہنما سے ملنے  جا رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ ایم ایس کے مطابق دو گولیاں بلال یاسین کے پیٹ جبکہ  ایک ٹانگ میں لگی ہے۔واضح رہے کہ بلال یاسین نواز شریف کی بیگم کلثوم نواز کے بھانجے ہیں۔ان پر حملہ موہنی روڈ پر ان کے گھر قریب ہوا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ بلال یاسین کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔بلال یاسین پر حملے کے بعد آئی جی آپریشنز  عابد خان میوہسپتال پہنچ گئے۔ 

ایم پی اے بلال یاسین پر حملے کے بعد مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلال یاسین حملے میں زخمی ہوئے ہیں ان کی ٹانگ و پیٹ پر گولیاں لگی ہیں لیکن ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شرزیف نے بلال یاسین پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر حملہ دہشت گردی ہے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

مزیدخبریں