عدالت نے میاں بیوی کی جائیداد نیلامی کا حکم دیدیا

31 Dec, 2021 | 08:20 PM

M .SAJID .KHAN

(جمالدین جمالی)بینکنگ عدالت نے اہم فیصلہ سناتے بینک ڈیفالٹر میاں بیوی کی 1 کنال جائیداد نیلامی کا حکم دے دیا,عدالت نے جنوری کے پہلے ہفتے میں کورٹ آکشنر سے جائیداد نیلامی کی رپورٹ طلب کر لی۔

بینکنگ عدالت نمبر 6 نے بنک الفلاح کی درخواست پر خالد منظور اور راحت منظور جائیداد نیلامی کا حکم دیا، بینک نے موقف اختیار کیا کہ خالد منظور اور انکی اہلیہ نے 1 کنال 7 مرلے جائیداد رہن رکھوا کر قرض لیا۔

 قرض کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹرز کےخلاف 23 لاکھ 73 ہزار 760 روپے کی ڈگری جاری ہو چکی، بینک کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی ڈگری کے باوجود رقم ادا نہ کرنے پر میاں بیوی کی جائیداد نیلامی کا حکم دیا جائے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے بینک ڈیفالٹر میاں بیوی کی 1 کنال جائیداد نیلامی کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں