سفاک باپ نے50 روپے چرانے پر بیٹے کی جان لے لی

31 Dec, 2021 | 08:03 PM

Arslan Sheikh

ارسلان شیخ: معاشرے میں والدین اپنی اولاد کی خوشیوں کیلئے خون پسینہ ایک کردیتے ہیں۔ اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کی ضروریات پوری کرتے ہیں لیکن ایک ایسا افسوسناک واقعے نے سب کے سر شرم سے جھکا دیئے۔

پولیس نے ایسے ایک سنگدل باپ کو گرفتار کیا جس نے محض 50 روپے چوری کرنے کے الزام میں اپنے 10 سالہ سگے بیٹے کو مار مار کر اس کو ادھ موا کردیا اتنی مار کے بعد بچے کی حالت غیر ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔ اس واقعے کی عینی شاہد مقتول کی بہن نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتادیا کہ جب اسکا والد بھائی پر تشدد کر رہا تھا تو وہ اس کمرے میں موجود تھی۔

پولیس نے بچے کے والد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس حوالے سے مقتول کی ماں کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے جو اُس وقت گھر پر موجود نہیں تھی۔ یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے ڈسٹرکٹ تھانے کے علاقے کالوا میں پیش آیا ہے۔

مزیدخبریں