اب عوامی مقامات پر گالی دینے پر بھاری جرمانہ ہوگا

31 Dec, 2021 | 07:47 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل 2021 منظور کرلیا گیا، وادی سوات میں تجاوزات کرنے، ماحولیاتی اور صوتی آلودگی پھیلانے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

 خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل 2021 منظور کرلیا گیا، بل کے تحت بغیر اجازت وادی میں تعمیرات پر جرمانہ کیا جائے گا۔بل میں کہا گیا ہے کہ تجاوزات کرنے والے کو 3 سال قید اور 50 پچاس لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

بل کے مطابق  کچرا پھینکنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہوسکتا ہے، ماحولیاتی آلودگی اور گندگی پھیلانے پر 10 سے 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ پریشر ہارن اور تیز آواز میں موسیقی سننے پر بھی 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

بل کے مطابق عوامی مقامات پر گالم گلوچ پر 3 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، پیشہ ور گداگری کرنے پر 2 ہزار روپے جرمانہ اور غیر قانونی اسپیڈ بریکر بنانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

مزیدخبریں