وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دیدی

31 Dec, 2021 | 07:10 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ملاقات، رمیز راجہ نے وزیراعظم کو پی ایس ایل 7  کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور رمیز راجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پی ایس ایل سیزن  7 اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دی اور چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کو ہدایت کی کہ اس کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔  چئیرمین  پی سی بی نے وزیر اعظم کو سٹیڈیم کی تعمیر 2025  تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں رمیز راجہ کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی شریک تھے۔

مزیدخبریں