اداکارہ اریبہ حبیب کی شوہر کیساتھ ایسی ویڈیو کہ صارفین پھٹ پڑے

31 Dec, 2021 | 07:02 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اریبہ حبیب شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، اداکارہ کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں جبکہ ساتھی اداکارؤں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے، اداکارہ کی ایک ویڈیو پر سوشل میٰڈیا صارفین کڑی تنقید کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اریبہ حبیب رشتہ ازدواج سے منسلک ہوچکی ہیں، شادی کے تقریبات کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، شوبز سے وابستہ افراد اداکارہ کو مبارک باد اور دعائیں دے رہے ہیں۔انسٹاگرام پیج 'انٹرٹینمٹ پاپ کورن' پر اداکارہ کی شوہرکے ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں ہیں۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے سٹیج پر اداکارہ اریبہ حبیب شوہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بیٹھی ہیں، سٹیج کے اردگرد دیگر مہمان بھی موجود ہیں، اداکارہ کے شوہر نے محبت سے بوسہ کیا جس پرمہمانوں نےبھی شور کیا اور ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے شوہر پر خوب تنقید کی اور اداکارہ سے متعلق بھی غیرمناسب الفاظ استعمال کئے۔

 اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کا آغاز ان کی مایوں کی تقریب سے ہوا جس میں ان کے اہل خانہ سمیت شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔اداکارہ نے گزشتہ دنوں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی شادی کا دعوت نامہ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی شادی کی تاریخ بتائی تھی کہ وہ آئندہ برس جنوری کی 2 تاریخ کو پیا دیس سدھار جائیں گی ۔

اریبہ حبیب کی تقریب مایوں میں اداکارہ ثناء فخر، ژالے سرحدی اور شفاعت سمیت ساتھی اداکاراؤں اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں