ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائر ایجوکیشن نے 8 مشیروں کو فارغ کردیا

HEC terminate senior advisers
کیپشن: HEC
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سابق چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کی جانب سے بھرتی کیے گئے مشیروں کو فارغ کر دیا۔ ایچ ای سی نے آٹھ لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہوں اور مراعات کے عوض تعینات آٹھ مشیروں کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن میں 8 مشیر کنٹریکٹ کی مدت پوری ہونے پر ملازمت سے فارغ ہو گئے ہیں۔ سابق چیئرمین ڈاکٹرطارق بنوری کے دور میں انہیں بھرتی کیا گیا تھا۔ ایچ ای سی نے مشیروں کے کنٹریکٹ میں مزید توسیع نہیں کی گئی۔

فارغ ہونے والے مشیروں میں کنسلٹنٹ لیگل افیئرز داؤد منیر، کنسلٹنٹ آئی ٹی ایم آئی ایس رضوان راشد،  کنسلٹنٹ فنانس اینڈ اکاونٹس محمد ارشد، آئی ٹی کنسلٹنٹ آصف شاہدخان ، کنسلٹنٹ نیشنل اکیڈمی سارا زمان ، فضل عباس اور لیگل ایڈوائزر منصور طارق شامل ہیں۔ بھاری تنخواہوں اور مراعات کے باعث ان مشیروں کی تقرریوں پر پہلے ہی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔