'' دی ٹرمینیٹر '' زندگی کی بڑی جنگ ہار گیا

31 Dec, 2021 | 06:44 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک : سابق گورنر کیلے فورنیا اور ایکشن ہیروآرنلڈ شوازنیگر  کی صحافی ماریا شرائیور سے  طلاق  پر عملدرآمد ہوگیا۔
 رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے ڈسٹرکٹ جج نے طلاق کو  فائنل کردیا ہے۔ دونوں ٹاپ اسٹارز کی شادی 1986 میں ہوئی تھی 
آرنلڈ شوازنیگر اور مریا شرائیور کے چار بچے ہیں جو سب  کےسب بالغ ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ ماں یاباپ کسی کےساتھ بھی رہنے کے لئے آزاد ہیں. معاہدے  کے تحت دونوں میں سے کسی پر بھی ایک دوسرے کی ذمہ داری اٹھانا لازم نہیں ۔

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2021-12-31/news-1640958213-3167.jpg
 یادرہے آ رنلڈ شوارزینگر دو دفعہ گورنرکیلے فورنیا رہ چکے ہیں تاہم   گورنری ختم ہونے کے بعدانہوں نے اعتراف کیا کہ 1990  کی دہائی میں   ایک نوکرانی  سے ان کی ایک اولاد ہوئی تھی جس کی عمر اب 24 سال اور نام جوزف بائینا ہے۔ جس کے بعد 2011 میں مریا شرائیور نے طلاق کی درخواست دائر کردی تھی۔ تاہم اس پر عملدرآمد اب ہوا ہے۔

API Response:
مزیدخبریں