سینئر  اینکر نسیم زہرہ کی ثنا میر کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ویڈیو

31 Dec, 2021 | 06:43 PM

Imran Fayyaz

(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر  پاکستان خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی سابق  کپتان ثنا میر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ثنا میر کو باؤلنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں ثنا میر   باؤلنگ کر رہی ہیں جبکہ کہ 24 نیوز کی سینئر  اینکر پرسن نسیم زہرہ بیٹنگ  کر رہی ہیں اور بڑے ہی ماہرانہ انداز میں شاٹس لگا رہی ہیں،اپنے ٹویٹ میں اینکر نسیم زہرہ نے لکھا ہے کہ یہ دن میرے لئے اور کرکٹ کے لئے تاریخی دن ہے ،ثنا میر    باؤلنگ کر رہی ہیں جبکہ میں بیٹنگ کی کوشش کر رہی ہوں۔

صارفین کی جانب سے بھی ویڈیو کو بہت ہی پسند کیا جا رہا ہے نا صرف صارفین مختلف قسم کے کمنٹس دے رہے ہیں بلکہ ثنا میر نے خود بھی ویڈیو کو شیئر کیا ہے اور  نسیم زہرہ کو داد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نےبہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، میری خواہش ہے کھیل کے میدان میں خواتین اپنا لوہا منوائیں اور ملک کا نام روشن کریں۔

مزیدخبریں