ایک سال کے دوران گراں فروشوں کو کتنے جرمانے ہوئے؟رپورٹ جاری

31 Dec, 2021 | 06:07 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)ضلعی انتظامیہ لاہور نے یکم جنوری 2021 تا 31 دسمبر 2021 پرائس کنٹرول کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کیجانب سے ایک سال کے دوران گراں فروشوں کیخلاف کی جانے والی کارروایئوں کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ایک سال کے دوران 02 لاکھ 84 ہزار 683 انسپکشنز ہوئیں جس میں 40 ہزار 170 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور گراں فروشوں 09 کروڑ 21 لاکھ روپے کے جرمانے اور 6902 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کیجانب سے 9243 افراد کو حراست میں لیا گیا اور1087 مقامات کو سیل کیا گیا. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اشیاء خوردنوش کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے حوالے سے پوری طرح سے متحرک ہے۔

مزیدخبریں