ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغبانپورہ سے ملنے والی نومولود بچی سروسز ہسپتال میں دم توڑ گئی

Lahore Baghban pura
کیپشن: New born baby file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)باغبانپورہ کے علاقے سے ملنے والی نومولود بچی سروسز ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی ۔
پولیس کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے میں گلی سے نومولود بچی کے رونے کی آواز سن کر شہزاد نامی شہری نے پولیس کو 15 پر اطلاع کی ۔ ڈولفن سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر نومولود بچی کو تحویل میں لیکر سروسز ہسپتال منتقل کردیا تاہم سروسز ہسپتال پہنچ کر نومولود بچی دم توڑ گئی ۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ۔