دی راک ڈٹ گئے، ون ڈیزل کی بات ماننے سے انکار

31 Dec, 2021 | 05:18 PM

ویب ڈیسک : ہالی وڈ ٹاپ اسٹار ڈیوائن جانسن  عرف'' دی راک '' کا  ون ڈیزل کی  بات ماننے سے انکار،  ’فاسٹ اینڈ فیورس‘  10 میں کام نہیں کریں گے۔
ڈیوائن جانسن نے 2011 میں ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کا حصہ بننے کے بعد فلم کے پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں سیکوئل میں کام کرچکے ہیں تاہم 2017 میں ساتھی اداکار ون ڈیزل کے درمیان اختلافات کے بعد انہوں فاسٹ اینڈ فیورئیس کو چھوڑ دیا تھا۔
رواں سال نومبر میں ون ڈیزل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا تھا ’میرے چھوٹے بھائی ڈیوائن! وقت آگیا ہے۔ دنیا فاسٹ 10 کا انتظار کررہی ہے۔‘
انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ ان کے بچے سابق ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار کو ’انکل ڈیوائن‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ ون ڈیزل نے کہا کہ انہوں نے آنجہانی اداکار پال واکر سے وعدہ کیا تھا کہ ’فاسٹ 10‘ اس فرنچائز کی سب بڑی فلم ہوگی۔
 تاہم ڈیوائن جانسن نے سوشل میڈیا پوسٹ پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ میں نے ڈیزل سے کہا تھا کہ پال واکر اور بچوں کو اس سے باہر رہنے دو  فاسٹ اینڈ فیورئس اور اسکی کاسٹ کو ہمیشہ سپورٹ کروں گا لیکن میری واپسی کی کوئی گنجائش نہیں۔
ڈیوائن جانسن کا کردار اب تک اس فلم میں کسی اور کو نہیں دیا گیا۔ تاہم فاسٹ اینڈ فیورئس 9 میں ان کی جگہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ایک اور سپر سٹار جان سینا نے کام کیا تھا۔

مزیدخبریں