کیا وزیرخارجہ کو بھی سفارتی آداب تو ایک طرف ، سماجی روئیے بھی نہیں آتے؟ سعودی سفیر کی طرف پاؤں کرکے بیٹھنے پر عوام نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
پاکستانی عوام تو ایک طرف سعودی شہری بھی ناراض سعودی شہریوں نے سوشل میڈیا پر شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ کے خلاف ناراضگی بھرے ریمارکس لکھ کر اپنا غصہ نکالا۔ سعودی شہریوں کا کہنا تھا کہ مہمان کے چہرے کی طرف پاؤں رکھنا سعودی سفیر کی توہین ہے، یہ غیر معمولی ہے۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں کو اہل عرب سے اخلاقیات اور حسن سلوک برتنے کے لئے ریفرشر کورسز کی ضرورت ہوتی ہے ۔ایک شہری کے خیال میں بین الاقوامی تعلقات میں شائستگی اور عاجزی ضروری ہے۔ جبکہ ایک کا کہنا تھا کہ مہمان کے سامنے بیٹھنے کا یہ غیر شائستہ انداز ناقص تربیت کی نشانی ہے۔